21 ستمبر 2014 - 17:44
غرب کي پابندياں حماقت آميزہيں، روس

ماسکو نے روس کے خلاف مغرب کي پابنديوں کو حماقت آميز قرار ديا ہے -

ابنا: روس کے وزير اعظم دميتري مدويدف نے اتوار کے روز ايک ٹي وي  انٹرويو ميں کہا کہ روس پر عائد کي گئي حماقت آميز پابنديوں کا خاتمہ ہوگا تاہم بين الاقوامي تعلقات بدستور جاري رہيں گے اور موجودہ منڈياں بھي  کھلي رہيں گي  -
انہوں نے کہا کہ ہم اپني مصنوعات سے منڈيوں کو پر کرديں گے اور اپني ملکي پيداور کے ذريعے مشکلات پر قابو پاليں گے اور مغربي ممالک   ہمارا کچھ نہيں بگاڑ سکيں گے -
انہوں نے کہا کہ ايشيا اور لاطيني امريکہ کي کمپنياں جنہوں نے  اس وقت روس ميں مغرب کي کمپنيوں کي جگہ لے لي ہے مستقبل ميں بھي اور يہاں تک کہ روس کے خلاف  پابنديوں کے خاتمے کے بعد بھي روس ميں  اپني پوزيشن محفوظ رکھيں گي -
روس کے وزير اعظم نے کہا کہ مغربي ممالک کو روس پر اقتصادي دباؤ ڈالنے کا خميازہ بھگتنا ہوگا -
مدويدف نے کہا کہ اگر مغربي ممالک نے روس کے خلاف اپني حماقت آميز پاليسيوں کا سلسلہ جاري رکھا تو روس کي پيداواري اشياء اور مصنوعات  ايشيا اور بحرالکاہل کے ممالک کو برآمد کي جائيں گي-
.......

/169